ضلع مہمند، خیبر اور باجوڑ کے معطل خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزیر زکوٰة وعشر انورزیب خان اور پی ٹی آئی ایم پی اے حاجی شفیق آفریدی کی کوششوں سے ضلع مہمند، خیبر اور باجوڑ کے معطل خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے صوبائی وزیر نے 45 دن میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاجی مظاہرین نے اسمبلی ہاؤس کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا دھرنا ختم کرنے کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انور زیب خان نے کہا کہ آپ لوگوں کے مسئلہ پر حکام بالا سے تفصیلی بات چیت کروں گا اور مستقل حل نکالیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے اس مسئلہ کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کوئی حل نکالیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ معطل لیویز اور خاصہ داروں کے مسئلے پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے بھی اس ضمن میں مشاورت کروں گا اور ان کو تفصیل کے ساتھ آپ کے مسئلے سے آگاہ کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں آپ کے مسئلہ کے لیے ہر حد تک جاؤں گا صوبائی وزیر زکوٰة و عشر انور زیب خان کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنے میں شریک معطل اہلکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔